قطر اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کی ماریہ شراپووا کو شکست

دوسرے سیمی فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن وکٹوریہ آزرینکا نے پولینڈ کی ریڈوانسکا کو 3-6 اور 3-6 سے مات دی۔

اکتیس سالہ سرینا نے پچیس سالہ روسی اسٹار ماریہ کو 3-6 اور 2-6 سے زیر کر دیا۔ فوٹو: فائل

سرینا ولیمز نے گلیمر گرل ماریہ شراپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کر کے قطر اوپن کے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

دوحہ میں جاری قطر اوپن کے سیمی فائنل راؤنڈ میں سرینا ولیمز اور ماریہ شراپووا کا آمنا سامنا ہوا، اکتیس سالہ سرینا نے پچیس سالہ روسی اسٹار ماریہ کو 3-6 اور 2-6 سے زیر کر دیا۔


دوسرے سیمی فائنل راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن وکٹوریہ آزرینکا نے پولینڈ کی ریڈوانسکا کو 3-6 اور 3-6 سے مات دی۔ قطر اوپن کا دلچسپ فائنل مقابلہ اب عالمی نمبر ون سرینا ولیمز اور دفاعی چیمپئن بیلاروسی اسٹار وکٹوریہ آزرینکا کے درمیان ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story