ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی سیاسی چال ہے چوہدری نثار

4 سال 11 ماہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ حکومت سے علیحدگی کا ڈرامہ کررہی ہے،چوہدری نثار


ویب ڈیسک February 17, 2013
الیکشن کمیشن کو ارکان پارلیمنٹ کی تضحیک کا کوئی حق نہیں،چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہوکر سیاسی ڈرامہ رچایا ہےلیکن اسے نگران سیٹ اپ میں کوئی حصہ نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ارکان پارلیمنٹ کی تضحیک کا کوئی حق نہیں، ٹیکس نادہندگی کے حوالے سے میڈیا میں ان کا نام بلا جواز اچھالا جارہا ہے،ملک میں جعلی ڈگریوں اور ٹیکس چور دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمارے خلاف بے بنیاد خبریں بن رہی ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں 5 سال کے دوران قائد حزب اختلاف منتخب نہیں کرایا گیا، اب 4 سال 11 ماہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ حکومت سے علیحدگی کا ڈرامہ کررہی ہے،مسلم لیگ ن اسے آئین کی روح کے منافی سمجھتی ہے۔ ایم کیو ایم کو نگران سیٹ اپ میں کوئی حصہ نہیں ملے گا، آئندہ کچھ دنوں میں اس ڈرامے کو روکنے کیلئے حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں