گورنر سندھ بھی جلد مستعفی ہوجائیں گےحیدرعباس رضوی
عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں،حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ بھی مشاورت کے بعد جلد مستعفی ہوجائیں گے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی وجہ لیاری گینگ وار میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کا واپس لینا اور سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کا وعدہ پورا نہ کرنا ہے۔ اگلے مرحلے پر گورنر سندھ بھی مشاورت کے بعد مستعفی ہوجائیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں،ایم کیوایم آزاد حیثیت سے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی مصروفیات کی وجہ سے لاہور آئے ہیں، اس دوران ان کی ڈاکٹر طاہر القادری یا شریف برادران سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔