انوشکا شرما کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
فلم ’پری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا تھا
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم 'پری' کی شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
فلم انڈسٹری میں دوران شوٹنگ اداکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں جو اکثر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے یا ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہو جاتے ہیں، اسی طرح دوران شوٹنگ فلم سے جڑے اکثر افراد کی اموات بھی واقع بھی سننے کو ملتے رہتے ہیں، ابھی حال ہی میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کا ایک رکن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رجنی کانتھ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم 'پری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعے کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔