کراچیسانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علما کونسل کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان

سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو نمائش چورنگی پر دھرنا بھی ہوگا، مولانا ناظرعباس تقوی۔


ویب ڈیسک February 17, 2013
سانحہ کوئٹہ کے خلاف خواتین اور بچون کی بڑی تعداد نے گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دیا۔فوٹو : ایکسپریس/ عرفان علی

سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ علما کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ کئی سیاسی، مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے بھی اس کی حمایت کردی ہے۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سانحہ علمدار روڈ کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیتی تو سانحہ کیرانی نہ ہوتا، سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے پیر کے روز شہر میں پر امن ہڑتال کی جائے گی اور اگر انتظامیہ نے سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پیر کے روز سے نمائش چورنگی پر بھی دھرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاکستان سنی تحریک، مسلم لیگ فنکشنل،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد،آل کراچی تاجر اتحاد اور گڈزٹرانسپورٹرز سمیت دیگر کئی سیاسی ، سماجی مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کردی ہے حمایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں