کوہلو اور سوئی میں 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے آئی ایس پی آر

گزشتہ 48 گھنٹوں میں فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد سے 8غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت 39 افراد گرفتار، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 30, 2017
گزشتہ48 گھنٹوں میں فیصل آباد،لاہوراوراسلام آبادسے8غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت39افرادگرفتار،ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے کوہلو اور سوئی میں 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت کوہلو سے دہشتگرد ولی خان اور سوئی سے دہشتگرد کار غنی سمیت 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں بھی گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ہمراہ انٹیلی جنس آپریشنز کر کے فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد سے 8 غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے دور دراز علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ، اے کے 47 سمیت گولہ بارود اور خود کار ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں