کراچی جیمخانہ کرکٹعمر سی سی کی جیتڈاکٹرشاہ ٹرافی میں پنجاب یونیورسٹی کامیاب

کراچی جیمخانہ کرکٹ:عمر سی سی کی جیت،ڈاکٹرشاہ ٹرافی میں پنجاب یونیورسٹی کامیاب

کراچی جیمخانہ کرکٹ:عمر سی سی کی جیت،ڈاکٹرشاہ ٹرافی میں پنجاب یونیورسٹی کامیاب (فوٹو ایکسپریس)

کراچی جیمخانہ رمضان ٹرافی میں عمرسی سی نے فیصل جیمخانہ کو7 وکٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،ناکام سائیڈ 87 رنز پر آئوٹ ہوگئی،فاتح ٹیم نے ہدف 3 وکٹ پر عبور کرلیا۔ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں پنجاب یونیورسٹی نے ڈالرکلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، ناکام ٹیم نے5 وکٹوں پر 173 رنز اسکور کیے، شاہد یوسف نے 76 رنز ناٹ آئوٹ بنائے


جبکہ شہزاد ملک نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، مہمان ٹیم نے ہدف 9 وکٹیں گنوا کر آخری اوور میں حاصل کرلیا، عاطف منظور نے 59 اور جمیل اسلم نے ناقابل شکست54 رنزبنائے۔معین خان اکیڈمی ٹورنامنٹ میں سی ایل کلب نے این بی پی کو 41رنز سے قابو کیا، فاتح سائیڈ نے 8 وکٹ پر 140 رنز بنائے، فواد عالم نے 4وکٹیں لیں، ناکام ٹیم99 رنز پر آئوٹ ہوگئی،

سمیع آفریدی اور نعمان علوی نے3،3 وکٹیںاپنے نام کیں۔وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں میڈی کلب نے برادرز سی سی کو 4 وکٹ سے زیر کیا، زبیر مینگل نے 62 اور ایاز تصور نے58 رنز بنائے۔ سندھ پولیس نے خیبر گرین فاٹا کو 7 وکٹ سے قابو کیا،جبار خان نے 59رنز کی اننگز کھیلی۔
Load Next Story