سونے کی تولہ قیمت 100روپے گھٹ کر 51ہزار400 روپے ہوگئی

فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 57 روپے ہو گئی


Business Reporter August 31, 2017
فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 57 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے1311 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاوراور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 51 ہزار 400اورفی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 57 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے740 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 634.28روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں