سپریم کورٹ نےنوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی اور پاکستان کے ادارے عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری برطانیہ کے 10 روزہ دورے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو 2 درجن کے قریب کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے ادارے عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے اور نیب کے تینوں نوٹسز پر نوازشریف پیش نہیں ہوئے، جب کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے معاملے میں نرمی دکھائی۔
طاہر القادری نے کہا کہ شریف بردران ملکی سالمیت سے کھیلتے رہے، جےآئی ٹی کی رپورٹ کے والیم 10 میں ساری تفصیلات موجود ہیں اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے شریف برادران ننگے ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جب اقتدارسے اتریں گے تبھی ماڈل ٹاؤن کی کیس کا انصاف ملے گا۔