شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کردی

مہنگی ایل این جی خریدنے میں شاہد خاقان عباسی سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ


ویب ڈیسک August 31, 2017
ایل این جی معاہدے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ کرنے پر الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی ایل این جی خریدنے میں شاہد خاقان عباسی سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن میں وزیراعظم شاہد خاقان، نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، معاہدے میں 200 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا اور دنیا کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا، اس میں شاہد خاقان عباسی اور بہت سے ٹائیکون آپس میں پارٹنر ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ پہلا کیس ہے جس پر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملک میں کیسز کا زلزلہ آنے والا ہے، نوازشریف کے اکاؤنٹس کی وجہ سے حبیب بینک ڈوب گیا، دنیا میں سب سے مہنگا میٹرو بس راولپنڈی میں بنا، ہم نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد کو دوگنا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں