کراچی کیلئے نیا سیوریج سسٹم درکار ہے میئر وسیم اختر

نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا، وسیم اختر


ویب ڈیسک August 31, 2017
سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید بارش میں شہر کی صورتحال خراب ہوگئی، وسیم اختر۔ فوٹو؛ فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے شدید بارش میں شہر کی صورتحال خراب ہوگئی۔

کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہونے کے بعد میئر وسیم اختر نے شہر کا دورہ شروع کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے ناقص سیوریج سسٹم کو صورت حال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں سیوریج کے بدحال نظام کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کراچی کے نشیبی علاقوں میں نہ ہی سیورج کا نظام ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا نظام ٹھیک ہے، شہر میں نیا سیوریج سسٹم درکار ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں جسکی وجہ سے پانی واپس آرہا ہے، تاہم جہاں تک ممکن ہے پانی نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا بلکہ نیا سیوریج سسٹم درکار ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی مربوط نظام کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ 60 فیصد کچرا روزانہ کراچی کے نالوں میں جا رہا ہے، لہذا جب تک سیوریج سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا پانی کی نکاسی ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں