پھل سبزیوں کی یورپی برآمد سے 6 ملین یوروآمدن ہوگی ایکسپورٹرز

پھل سبزیاں جلد خراب ہونیوالی اشیا، تازہ حالت میں برآمد کیلیے سب سے آسان طریقہ فضائی سروس ہے


February 18, 2013
یورپی ممالک اوردیگر درآمدی کے ساتھ فضائی سروسز کی سہولیات میں اضافہ کر کے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ فضائی رابطوں میں اضافہ کرکے یورپی یونین کے رکن ممالک کو تازہ پھلوں، سبزیوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے 6 ملین یورو کا اضافی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جرمنی میں ختم ہونے والی تجارتی نمائش کے دوران پاکستانی اداروں کو پھلوں اور سبزیوں کے کروڑوں ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ پھل اور سبزیاں جلد خراب ہونے والی اشیا ہیں اس لیے ان کو تازہ حالت میں برآمد کرنے کے لیے سب سے آسان طریقہ فضائی سروس ہے۔

7

یورپی ممالک اوردیگر درآمدی کے ساتھ فضائی سروسز کی سہولیات میں اضافہ کر کے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے وزارت تجارت اور ٹی ڈی اے پی سے مطالبہ کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلیے لاجسٹک مسائل کے خاتمے کیلیے اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔