حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی،وزارت خزانہ


ویب ڈیسک August 31, 2017
پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2 روپےاضافے کے بعد 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |