چاول کی برآمد بڑھانے کیلیے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے ماہرین

پاکستان چاول پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے تاہم گزشتہ دو سال سے چاولوں کی برآمدات سے بھر پور استفادہ نہیں کیا جا رہا۔


February 18, 2013
پاکستانی برآمد کنندگان اور چاول کے کاشتکار بھارتی تحقیق سے استفادہ کر کے چاولوں کی ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بھارت میں چاولوں کی پیداوار اور معیار میں اضافہ کے لیے بہت زیادہ تحقیق کی جاتی ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان اور چاول کے کاشتکار بھارتی تحقیق سے استفادہ کر کے چاولوں کی ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان چاول پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے تاہم گزشتہ دو سال سے چاولوں کی برآمدات سے بھر پور استفادہ نہیں کیا جا رہا۔

چاولوں کی اہم جنس کی پیداوار اور برآمد میں اضافہ کیلئے انٹر نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی پالیسی سے استفادہ کر نے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ روایتی منڈیوں کی بجائے غیر روایتی منڈیوں جیسے ایشیا اور افریقہ کی منڈیوں تک رسائی سے بھی چاولوں کی برآمد میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں