انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ سعدی عباس کا سلور میڈل
فائنل کے آخری 4 سیکنڈز میں ترک حریف نے 2 پوائنٹس لیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔ فائنل کے آخری 4 سیکنڈز میں ترک حریف نے 2 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ترکی کے شہر ایروزم میں کھیلے گئے ایونٹ میں 21ممالک کے 200 سے زائد اتھلیٹس نے شرکت کی، پاکستان کے سعدی عباس نے منفی 75 کلوگرام کیٹگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا، فائنل میں ان کا مقابلہ ترک حریف سے ہوا، دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور سعدی عباس کو اپنے حریف پر ایک پوائنٹ سے سبقت حاصل تھی لیکن بدقسمتی سے فائٹ کے آخری چار سیکنڈز میں حریف 2 پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور سعدی عباس کو 2-1 سے شکست دی۔
سعدی عباس نے فائنل میں رسائی سے قبل مسلسل 4 فائٹس میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے پہلی دو فائٹس میں میزبان پلیئرز کو 5-1 اور 7-2 سے مات دی، تیسرے مقابلے میں ایرانی پلیئر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0 سے زیر کیا جبکہ چوتھے مقابلے میں سعدی عباس نے آذر بائیجان کے پلیئر کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن نے سعدی عباس کو شاندار کاکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔