عیدالاضحیٰ کے موقع پر 168 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری
100روپے تک کے نوٹوں کی مالیت8 ارب،160 ارب کے بڑے نوٹ جاری کیے گئے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ برس عید الضحیٰ پر 161 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے مقابلے میں اس مرتبہ 168 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔
عید الضحیٰ کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے قابل ذکر انتظامات کیے۔ جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ فریقوں بشمول عوام الناس کی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔
اس سلسلے میں کم مالیت کے نوٹوں (100 روپے تک) کا 8 ارب روپے جبکہ اس سے زائد مالیت کے 160 ارب روپے کے نوٹ جاری کیے گئے، جنہیں بھاری ادائیگیوں اور کمرشل بینکوں کے اے ٹی ایمز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
نئے نوٹوں کے زیادہ سے زیادہ اجرا کو یقینی بنانے کیلیے ایس بی پی بی ایس سی کے تمام 16 فیلڈ دفاتر نے عید الضحیٰ سے قبل اپنے کاؤنٹروں سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے۔ اس کے ساتھ کمرشل بینکوں کو بھی اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز اور عوام کو فراہم کرنے کے لیے 7 ارب روپے کے کم مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے۔