زرمبادلہ ذخائر دوبارہ 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

مرکزی بینک کے ذخائر14ارب 34 کروڑ،کمرشل بینکوں کے5 ارب65 کروڑ ڈالر رہ گئے


Business Reporter September 01, 2017
مرکزی بینک کے ذخائر14ارب 34 کروڑ،کمرشل بینکوں کے5 ارب65 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 52 لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ کر 20ارب 11لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 34 کروڑ 34 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں