چین کادہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، عالمی برادری تسلیم کرے،ترجمان چینی وزارت خارجہ


INP September 01, 2017
 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے۔

گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور اس نے کئی سالوں تک دہشت گردی کے خلاف مثبت کوششیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔ بین الاقومی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی و استحکام کی حفاظت کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مسئلے پر بھارت کے خدشات کا نوٹس لیا ہے لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ 3ستمبر کو برکس ژیامن سربراہی اجلاس میں اسے اٹھانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں