مردم شماری نتائج کے باضابطہ اجرا میں تاخیر نہ کی جائے الیکشن کمیشن

انتخابی قانون کی فوری منظوری نہ ہوئی تو نئی حلقہ بندیوں کاکام ممکن نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن

عبوری نتائج کے مطابق شہری آبادی میں نمایاں تبدیلی آئی، حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر مردم شماری 2017 کے سرکاری نتائج کا باضابطہ اجرا اور انتخابی قانون کی فوری منظوری نہ ہوئی تونئی حلقہ بندیوں کا کام ممکن نہیں ہوگا۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے سیکریٹری قومی اسمبلی کو دوسری بار یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ انتخابی قانون 2017 کی فوری منظوری یقینی بنائی جائے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے خودمختار حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور نمٹاسکے۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی شہروں کی آبادی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کے لیے حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں تاہم اگر مردم شماری کے نتائج کے باضابطہ اجرا فوری طور پرنہ کیا گیا تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوںگی۔
Load Next Story