پی پی متحدہ کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آچکا قادر مگسی

سندھ میں 10 جماعتی الائنس، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے ون ٹو ون مقابلہ کرے گا، قادر مگسی


Nama Nigar February 18, 2013
کراچی میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جارہی، قادر مگسی۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ متحدہ کی حکومت سے علیحدگی ٹوپی ڈرامہ اور نورا کشتی ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن کا جمہوری حق بھی چھین لینا چاہتی ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔

سندھ میں 10 جماعتی الائنس، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے ون ٹو ون مقابلہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حیدر شاہ سے ان کے گھر پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے فنکشنل لیگ کی نامزد نصرت سحر عباسی کو گزشتہ 3 ماہ سے سیٹ نہیں دی جارہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جارہی، ہم موجودہ ووٹر تصدیق عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے سانحہ کوئٹہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نا اہلی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر ٹول گیٹ پر ٹنڈو جام کے عوام سے ٹیکس لیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس مسئلے پر علاقے کے لوگوں سے مل کر بڑی تحریک اور فائنل دھرنا دیں گے جس کی قیادت پی ایس 50 سے پارٹی کے نامزد امیدوار حیدر شاہانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |