تشدد کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد کا ریکارڈ طلب

ایس ایس پی عصمت جونیجو اور دیگر گواہ پیش نہ ہوئے، سماعت 15 ستمبر تک ملتوی


Numainda Express September 01, 2017
ایس ایس پی عصمت جونیجو اور دیگر گواہ پیش نہ ہوئے، سماعت 15 ستمبر تک ملتوی۔ فوٹو: فائل

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے استغاثہ کی استدعا منظورکرتے ہوئے اگلی پیشی پر ڈاکٹر نصیر اور ڈاکٹر تنویر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی تاہم ایس ایس پی عصمت اللہ اور دیگر گواہ پیش نہیں ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ عصمت اللہ جونیجو امریکا میں کورس کیلیے26 ستمبر تک چھٹی پر ہیں، استغاثہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ایس ایس پی کا میڈیکل کرنے والے 2 ڈاکٹروں کو پیش کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے پوچھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات کا کیا بنا؟ جس پر تھانہ سیکریٹریٹ کے پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے خط لکھ دیے ہیں، جونہی جواب آیا جمع کرادیںگے، ڈی سی اسلام آباد نے لکھا ہے کوئی خاص جگہ بتائیں جس کا ریکارڈ چاہیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ دوبارہ تمام لوگوں کو خط لکھ کر یاد دہانی کرائی جائے، اگلی سماعت تک جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا جائے، واضح رہے کہ اس مقدمے میں عمران خان اور طاہرالقادری پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں تاہم عدالت نے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں