کراچی سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

فیکٹری میں موجود کیمیکل کے دھماکوں کے بعد ریسکیو آپریشن جزوی طور پر روک دیا گیا، چیف فائر آفیسر


ویب ڈیسک September 01, 2017
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چیف فائر آفیسر

KARACHI: سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تاہم 13 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں واقع جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں فیکٹری کا ایک حصہ گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کا عمل کئی گھنٹوں تک جاری رہا لیکن فیکٹری میں موجود کیمیکل کے دھماکوں کے بعد ریسکیو آپریشن جزوی طور پر روک دیا گیا تاہم 13 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر ٹینڈرز، 2 باؤذرز، اوراسنارکل نے حصہ لیا جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں پاک بحریہ اور کے پی ٹی کے فائر ٹینڈرز نے بھی حصہ لیا۔

چیف فائر آفیسر تحسین احمد نے فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قراردیتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کے بعد شہر بھر سے فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہیں تاہم اسی دوران فیکٹری میں کیمیکل ڈرم پھٹنے سے 3 دھماکے ہوئے جس کے بعد ریسکیو آپریشن جزوی طور پر روک دیا گیا ہے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ انتظامیہ سے پتہ چلا ہے کہ ملازمین اور مالکان کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر تنازعات کے باعث چند ملازمین نے فیکٹری میں کیمیکل پھینک کر آگ لگائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں