ای اوبی آئی صوبوں کے حوالے کیا جائےشوگر مل ورکرز یونین

ای اوبی آئی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کیا جائے،شوگر مل ملازمین کا مطالبہ


Nama Nigar February 18, 2013
حیدرآباد: شوگر ملز ورکرز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلیے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

فاران شوگر مل شیخ بھرکیو اور سیری شوگر مل کے مزدوروں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں اتوار کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر فاران شوگر مل ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری دادو خان اور سیری شوگر مل ورکرز یونین کے صدر عدالت خان اور نائب صدر طارق پٹھان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ای اوبی آئی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے حوالے کیا جائے تاکہ صوبائی حکومت اپنے صوبے کے طریقہ کار کے مطابق مزدوروں کے لیے اسکیمیں بنا سکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی پارٹی رہی ہے اور اس نے ہر دور میں مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، تاہم موجودہ حکومت کے دور میں سندھ کے مزدوروں کی بیوائوں کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ، جہیز گرانٹ، مزدوروں کے بچوں کی اسکالر شپ اور بیوائوں کو سلائی مشین دینے کی اسکیمیں بند کر دی گئی ہیں، جب کہ ای او بی آئی سے پنشن کا حصول بھی مزدوروں کے لیے نا ممکن ہوتا جا رہا ہے، جو سندھ کے مزدوروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سب سے زیادہ فنڈز بھی مزدور دیتے ہیں اور سب سے زیادہ استحصال بھی مزدوروں کا کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |