سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے

مسلمان نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں


ویب ڈیسک September 01, 2017
قربانی کی ادائیگی کے بعد مسلمان اپنی اپنی مقامی روایات کے مطابق عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

MULTAN: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، افریقا، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اورمشرق بعید کی مختلف ریاستوں میں آباد کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جس کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کی اوردنیا بھر میں نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں نے امت مسئلہ کے اتحاد اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حاجیوں نے نمازعید ادا کی۔ انڈونیشیا میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات جکارتہ اور جاوا میں ہوئے۔

اس کے علاوہ ملائیشیا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، افغانستان، عراق، مصر اور دیگر ممالک میں بھی نماز عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت میں ہفتے کے روز عید الضحیٰ منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں