مقامی ایل پی جی کی قیمت میں19روپے فی کلواضافہ
گھریلوسلنڈر224 اور کمرشل863 روپے مہنگا،نرخ بڑھنے سے فروخت گرنے کاخدشہ
پروڈیوسرز نے سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میںاضافے کے تناسب سے جمعہ کو مقامی طور پر پیداہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں19ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن ایل پی جی کی پیداواری قیمت 66ہزار روپے سے بڑھ کر85ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبدالہادی خان نے بتایا کہ ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث جمعہ 3 اگست سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 19 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 224 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت863 روپے بڑھ گئی ہے،
مقامی ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کے باعث کراچی میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت118 روپے ،فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر1226 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت4720روپے ہوگئی، لاہور میںفی کلوگرام قیمت 123روپے،11.8 کلو گرام سلنڈر1326روپے،45.4 کلو گرام سلنڈر کی قیمت5100روپے ، خیبر پختونخوا میں فی کلو گرام 128روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر 1448روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 5514روپے ہوگئی
جبکہ فاٹا، ناردرن ایریا، آزاد کشمیر، بٹگرام، مانسہرہ میں فی کلوگرام قیمت 132روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر1530روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت5877روپے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلا ق جمعہ 3 اگست 2012 سے ہوگیا ہے۔ عبدالہادی نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں یومیہ 1700 ٹن ایل پی جی کی طلب کے باوجود پیداواری کمپنیوںنے گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی یومیہ پیداوار کو800 ٹن تک محدود کیا ہوا ہے
جسے توسیع دینے کے ساتھ مقامی ایل پی جی کی قیمت بھی گھٹانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیمت میں حالیہ اضافے سے ایل پی جی کی فروخت 15 فیصد گھٹ جائے گی جس سے ایل پی جی سیکٹر کی افزائش متاثر اور اس شعبے میں اربوں روپے مالیت کی سرمایہ کاری کرنے والوںکی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی کی پیداوارمیں توسیع اور لاگت کا درست تعین کرتے ہوئے اس کی قیمت گھٹائی جائے تو پاکستان میں دوبارہ ایل پی جی کے سستے متبادل ایندھن کا تصور بحال ہوسکتا ہے۔