سندھ بھرميں عيدالاضحیٰ کے موقع پر سيکيورٹی انتظامات مکمل

عيد کے موقع پرفول پروف سيکيورٹی انتظامات کو يقينی بنايا جائے، وزیر داخلہ سندھ


ویب ڈیسک September 01, 2017
تمام صورتحال کوخود مانٹيرکروں گا، وزیرِداخلہ سندھ: فوٹو: فائل

وزيرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے منظوری کے بعد عیدالاضحیٰ کے لیے تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزير داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عيد کے سيکيورٹی پلان کی منظوری دے دی جس کے بعد سندھ بھرميں عيد کے سيکيورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزيرداخلہ سندھ کا اس حوالے سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عيد کے موقع پر فول پروف سيکيورٹی انتظامات کو يقينی بنايا جائے، کھاليں جمع کرنے کے ضابطہ کار پرسختی سے عملدرآمد کرايا جائے، کسی کو زبردستی کھاليں جمع کرنے اور چھيننے کی اجازت نہيں ديں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

وزیرِداخلہ سندھ سہيل انورسيال نے کہا کہ سيکيورٹی ڈيوٹی پر مامور پوليس اہلکاروں کے کھانے پينے کا مناسب انتظام کيا جائے گا، حساس مساجد، عيدگاہوں کے گرد اسکينرزنصب کيے جائيں گے، تمام صورتحال کوخود مانٹيرکروں گا جب کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کيا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |