باؤچرکی بینائی واپس آنے کا امکان اپریل میں آپریشن

مارک باؤچر گزشتہ برس انگلینڈ میں ٹور میچ کے دوران بیلز بائیں آنکھ پر لگنے سے بینائی کھو بیٹھے تھے۔


Sports Desk February 18, 2013
مارک باؤچر کرکٹ سے علیحدگی کے بعدگینڈوں کوبچانے کیلیے کام کرنے لگے۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک بائوچر کی بائیں آنکھ کی بینائی واپس آنے کا امکان روشن ہو گیا۔ان کا اپریل میں ایک اور آپریشن ہو گا، وہ گذشتہ برس دورئہ انگلینڈ میں وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہو کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ شکار کرنے والے سابق پروٹیز وکٹ کیپر مارک بائوچر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہفتے کو کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران سجائی گئی۔

وہ انگلینڈ میں ٹور میچ کے دوران بیلز بائیں آنکھ پر لگنے سے بینائی کھو بیٹھے تھے،8 آپریشنز کے بعد بائوچر چند رنگوں اور چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں مگر واضح نظر نہیں آتا، اب انھیں امید ہو چلی ہے کہ اپریل میں ایک اور سرجری کے بعد بائیں آنکھ کی50 فیصد تک بینائی واپس آ جائے گی، ان کے بزنس منیجر ڈونی کمنز نے میڈیا کو بتایا کہ لینس لگنے سے بائوچر کو خاصا فائدہ ہو گا۔ دریں اثنا سابق وکٹ کیپر نے انجری کی تلخ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ مجھے گیند نہیں بلکہ بیلز لگی تھی، بوندا باندی کی وجہ سے کچھ دیر قبل ہی میں نے دھوپ سے بچائو کا چشمہ بھی اتار دیا تھا، اس کے فوراً بعد ہی انجرڈ ہو گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ انجری کیریئر کے اختتام کے بجائے ابتدائی حصے میں بھی ہو سکتی تھی مگر میں147ٹیسٹ اور295 ون ڈے کھیلنے کے بعد زخمی ہوا، میں اسی وجہ سے خدا کا شکرگذار ہوں، میری آنکھ 35 برس کی عمر میں خراب ہوئی جبکہ کئی لوگ بچپن میں ہی ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہو جاتے ہیں، بہت سے لوگ ایسی چیزوں کے باوجود نام کماتے ہیں ، ہمیں ان سے سبق سیکھنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ انجری کے بعد چند روز تک میں صدمے کی حالت میں رہا مگر پھر اسے چیلنج کے طور پر قبول کر لیا۔ دریں اثنا کرکٹ سے علیحدگی کے بعد بائوچر نے اب نیا کام ڈھونڈ لیا، وہ گینڈوں کو بچانے کیلیے ایک این جی او کے ساتھ مل کر کام کرنے لگے، سابق اسٹار گالف کھیل کر بھی دل کو بہلاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |