ایشوریا رائےاورابھیشیک بچن کی 7 سال بعد ایک ساتھ واپسی

ابھیشیک بچن کو فلم کی کہانی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے سنتے ہی ہاں کردی

ابھیشیک اور ایشوریا ایک ساتھ آخری بار 2010 میں فلم راون میں نظر آئے تھے؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن 7 سالوں بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر اداکاری کے جلوے بکھیرنے آرہے ہیں۔

اداکارابھیشیک بچن اورایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کی شادی کو 10 برس گزرچکے ہیں لیکن دونوں آج بھی کسی نئی نویلی جوڑی کی طرح خوش نظر آتے ہیں،حقیقی زندگی میں خوش نظرآنے والی یہ جوڑی متعدد بار ایک ساتھ فلموں میں کام کرچکی ہے جن میں گرو، دھوم2،کچھ نہ کہو، عمراؤجان، سرکارراج، بنٹی اورببلی شامل ہیں جب کہ دونوں نے آخری بار 2010 میں فلم راون میں کام کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ابھیشک کا کیریئر بچانے کیلئے ایشوریا میدان میں آگئیں


دونوں کے مداح کافی عرصے سے ایک بار پھر اپنی پسندیدہ جوڑی کو پردے پر دیکھنے کے خواہشمند تھےاور اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بہت جلد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظرآئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنو ویڈز منو، علی گڑھ اور سمرن جیسی کامیاب فلموں کے پروڈیوسر شیلیش آرسنگھ نے اپنی نئی فلم میں دونوں اداکاروں کو کاسٹ کرلیا ہے، فلم میں دونوں پہلی بار آئی پی ایس آفیسر کا کردار نبھائیں گے، فلم کی کہانی بھارتی ریاست اتر پردیش کی سیاست کے گرد گھومتی ہے،رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن کو فلم کی کہانی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے سنتے ہی ہاں کردی، تاہم ایشوریا ان دنوں اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف ہیں، فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اس کردار کے لیے ایشوریا رائے بہترین انتخاب ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ابھیشیک نے ایشوریا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

واضح رہے کہ 2008 میں ریلیزہوئی فلم سرکارراج کی کہانی بھی سیاست اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی تھی تاہم اس فلم کی کہانی بالکل مختلف ہے۔
Load Next Story