دپیکا پڈوکون اور لیڈی ڈیانا کا آپس میں کیا رشتہ

میں لیڈی ڈیاناسے کبھی نہیں ملی لیکن مجھے لگتا ہے میرے اور ان کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم ہے،دپیکا پڈوکون


ویب ڈیسک September 01, 2017
ٹوئٹر پر دپیکا کے چاہنے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے؛فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لیڈی ڈیانا سے ملنا چاہتی تھیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان بہت مضبوط رشتہ قائم ہے۔

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے گزرے 20 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی وہ لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، لیڈی ڈیانا کے مداحوں میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جنہوں نےاپنے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان قائم مضبوط رشتے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پرآگیا

دپیکا پڈوکون کے مداح دنیا بھر میں تو موجود ہیں تاہم سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں صرف ٹوئٹر پر انہیں 20 ملین (دو کروڑ)سے زائد افراد فالو کرتے ہیں ، ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دپیکا نے اپنے اور لیڈی ڈیانا کے بارے میں قائم مضبوط تعلق کے بارے میں انکشاف کیا۔

ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا میں کسی سے ملنے کا موقع ملے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ، وہ کون ہوگااور آپ اس سے کیا کہنا چاہیں گی؟

اس سوال کے جواب میں دپیکا نےکہا کہ وہ شہزادی ڈیانا سے ملنا چاہیں گی، دپیکا نے کہا میں لیڈی ڈیانا سے کبھی نہیں ملی لیکن اس کے باوجود مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرےاوران کے درمیان ایک مضبوط تعلق موجود ہے، وہ بہت اچھی، نیک اور دوسروں کی مدد کرنے والی انسان تھیں۔

https://twitter.com/deepikapadukone/status/902426792396558341

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ''پدماوتی''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں