ایران میں بس کو حادثہ 11 طالبات سمیت 12 افراد ہلاک

ایران میں غلط اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتیجے میں آئے دن بڑے ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں


ویب ڈیسک September 01, 2017
ایران میں غلط اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتیجے میں آئے دن بڑے ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

ایران کے شہر شیراز میں ایک تیز رفتار بس کے الٹنے سے اس میں سوار 11 طالبات اور بس ڈرائیور موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ''اِرنا'' کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح چار بجے پیش آیا جب ثقافتی میلے میں شرکت کےلیے درجنوں طالبات کو لے کر جانے والی ایک تیز رفتار بس ایران کے جنوبی شہر شیراز کے علاقے داراب میں پلٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور 11 طالبات موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 30 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں غلط اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتیجے میں آئے دن بڑے ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں