ضابطۃ اخلاق کی خلاف ورزی این اے 120 میں تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

تنبہہ کے باوجود اگر کسی نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، ریٹرننگ افسر

تنبہہ کے باوجود اگر کسی نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے ریٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطۃ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر نے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔


ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ کار ریلی اور اور اسپیکر کا بے جا استعمال ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور حلقے میں تاحال اتنخابی مہم کے لئے کار ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی ہے ہے اگر دوبارہ ایسا ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ وفاقی و صوبائی وزرا سمیت کوئی بھی منتخب عوامی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اور اس کے علاوہ حلقے میں کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان بھی نہیں ہوسکتا۔
Load Next Story