پٹرولیم نرخ بڑھنے سے ہفتہ وارافراط زر069فیصدبلند
ایک ہفتے میںپٹرولیم مصنوعات4.8تا8.8،ٹماٹر24،اری6چاول1.2فیصدمہنگے
DAHARKI, GHOTKI:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.69 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 6.42 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور19اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ قیمت ٹماٹر کی بڑھی جس کے نرخ 23.93 فیصد کے اضافے سے 42.05 روپے فی کلوگرام ہوگئے جبکہ پٹرول8.83 فیصد، ایل پی جی 7.82 فیصد، مٹی کاتیل 4.90 فیصد اور ڈیزل4.86 فیصد مہنگا ہوگیا،
اس کے علاوہ اری6چاول کے دام 1.20فیصد، شرٹنگ 1.03 فیصد اور پیاز کے1 فیصد بڑھے، تازہ دودھ، آٹے، باسمتی ٹوٹا چاول، کپڑے دھونے کے صابن، لان، لانگ کلاتھ، چینی، گندم، بکرے کے گوشت، دال چنا، سرخ مرچ پائوڈر، دہی، سرسوں کے تیل اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے کی قیمت کمی کے باوجود 100 روپے سے زائد رہی،
کیلے کے نرخ 2.68 فیصد کمی سے 101.77 روپے فی درجن رہے، اس کے علاوہ انڈے1.53فیصد، آلو1.44فیصد، لہسن1.32 فیصد، دال مونگ1.15فیصد، دال مسور1فیصد سستی ہوگئی، زندہ مرغی، ویجیٹیبل گھی کھلا، دال ماش، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، پکانے کاتیل (ٹن) اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زرکی شرح میں0.40فیصد،8ہزار1روپے سے 12 ہزارروپے انکم گروپ کیلیے0.45 فیصد، 12 ہزار1روپے سے 18ہزار آمدن والے طبقے کیلیے0.51 فیصد، 18 ہزار1روپے سے 35ہزار روپے کمانے والوں کیلیے0.63 فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدن والے گروپ کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.90 فیصد اضافہ ہوا۔