ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 8000 روپے مقرر کی گئی ہے


Sports Reporter September 01, 2017
ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 8000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی 20 سیریز کیلیے آئن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

جنرل انکلوژرز کی ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہو گئی، پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹ 2500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کی ٹکٹ 4000 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 6000 روپے جبکہ وی وی آئی انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی ورلڈ الیون کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، نامور غیرملکی کرکٹرز پر مشتمل عالمی اسکواڈ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے جو قومی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گا۔ پہلا میچ 12 ستمبر، دوسرا 13 ستمبر جبکہ تیسرا 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں