سابق انگلش فٹبالر وین رونی کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر جرمانہ

سابق فٹبالر کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے وہ 18 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔


Sports Desk September 01, 2017
سابق فٹبالر کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے وہ 18 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے ۔ فوٹو : فائل

ANDHRA PRADESH, INDIA: سابق انگلش فٹبالر وین رونی پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

برٹش پولیس کے مطابق گزشتہ رات انگلش ٹیم کے سابق کپتان وین رونی کو ان کے گھر کے قریب پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا اور جرمانہ بھی کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا اب وہ 18 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : وین رونی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

قبل ازیں اسی رات کو انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر جیک میکلیور نے شراب خانے میں رونی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں