علما اور عوام کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے اورنگزیب فاروقی
اہلسنت عوام کے قتل پر حکومتی رویہ یہی رہا تو ملک گیر احتجاج کی کال دینگے.
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ کلچر نے تاجروں کا جینا مشکل کردیا ہے۔
حکومت نام کی کوئی چیز یہاں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی شہر میں بلا کسی جماعتی اور لسانی تفریق کے اہلسنت کا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ شہر میں بھتہ کلچر نے تاجروں کا جینا محال کردیا ہے حکومت اگر عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفی ہوجائے،انھوں نے کہاکہ اہلسنت و الجماعت کے کارکن قاری غلام سرور کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے جس کی اہلسنت و الجماعت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
کراچی میں پے در پے اہلسنت عوام کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جبکہ قاتلوں کی عدم گرفتاری سے حکومتی اور انتظامی اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات جنم لیتے ہیں، علما اور اہلسنت عوام کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلیے حکومتی تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے حکومت کا یہی رویہ رہا تو ملک گیر احتجاج کی طرف جائیں گے،کراچی میں تاجر برادری مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہے۔