جہاں آمر عدالتوں سے بری ہو جائیں وہاں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہے مریم نواز
عوام نواز شریف کی نااہلی کا جواب لاہور کے ضمنی الیکشن میں دیں گے، مریم نواز
KARACHI:
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا مگر انہوں نے ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا جب کہ لاہور کی ترقی سے مخالفین جلتے ہیں۔
لاہور میں سینٹ اینتھونی چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی ملک سے محبت اور قربانیاں لازوال ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے، این اے 120 میں مجھ پر سب سے زیادہ پھول نچھاور کرنیوالی مسیحی فیملی تھی جب کہ میں آج نواز شریف کا مقدمہ آپ کی عدالت میں لے کر آئی ہوں اور ساتھ ہی آپ کیلیے نوازشریف اور کلثوم نواز کا سلام لے کر آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی سرجری ہو چکی ہے اور آپ کی دعاؤں سے میری والدہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا لیکن انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، جب حکومت ملی تو مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے کیے جا رہے تھے، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جا رہا ہے، جب کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پی میں لوگ ڈینگی کے خاتمے کیلیے شہبازشریف کو آواز دے رہے ہیں اور دنیا میں کہیں اتنا جلد ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہوا جتنا جلد پنجاب میں ہوا مگر دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے ہیں اور لاہور کی ترقی پر تنقید کرتے ہیں، دراصل وہ لاہور کی ترقی سے جلتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی، جب دھرنا اور پاناما ناکام ہو گیا تو نواز شریف کو اقامہ پر نکال دیا گیا لیکن حلقے کی عوام نواز شریف کی نااہلی کا جواب این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں 17 ستمبر کو دیں گے اور کلثوم نواز کو جتوا کر نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں آمر عدالتوں سے بڑے ہو جائیں وہاں کسی کو نااہل کرنے کی نہیں بلکہ نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہے۔