اقلیتوں کی فلاح و بہبود ترجیحات میں سرفہرست ہے وزیراعظم

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مساوی شہری ہیں، آصف ہاشمی سے ملاقات میں گفتگو


Numaindgan Express February 18, 2013
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مساوی شہری ہیں، آصف ہاشمی سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

حکومت نے اقلیتی برادری کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

5

وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مساوی شہری ہیں اور ان کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے آصف ہاشمی کے حلقہ این اے 118شاہدرہ لاہور میں ریلوے اور دیگر کچی آبادیوںکو مالکانہ حقوق دینے اور مطلوبہ سوئی گیس کے کنکشن جاری کرنے کے لیے متعلقہ محکمو ں کو احکامات جاری کر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |