اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری 10شدت پسند ہلاک پشاور میں فائرنگ اہلکار جاں بحق

جندری کلے،میرقلم خیل میں4ٹھکانے بھی تباہ،سیکیورٹی ذرائع،علاقے میں نقل مکانی.


Numaindgan Express February 18, 2013
متنی میں شرپسندوں کی فائرنگ سے جاں بحق اہلکار امن لشکر کے رضاکار کا بھائی تھا۔ فوٹو: فائل

اورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقے ماموں زئی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 شدت پسند ہلاک اور ان کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی جندری کلے اور میرقلم خیل میں کی گئی۔ دوسری جانب علاقے میں شورش کے باعث بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

8

ماموں زئی اور آس پاس کے علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت سے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ادھر پشاور کے نواحی علاقے متنی کے بازار میں شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ فیض محمد ادیزئی امن لشکر کے رضاکار واقف خان کا بھائی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |