گوشت کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال576فیصد اضافہ
ہدف3ملین،پیداوار 3.2 ملین ٹن ہوئی،1.7ملین بڑا،0.63ملین ٹن بکرے کا گوشت شامل
KARACHI:
ملک میں گوشت کی پیداوار میںگزشتہ مالی سال کے دوران 5.76فیصد اضافہ ہوا، گوشت کا پیداواری ہدف 3ملین ٹن تھا جبکہ پیداوار 3.2 ملین ٹن ہوئی۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے رواں مالی سال 2012-13 کیلیے گوشت کا پیداواری ہدف 3.3ملین ٹن مقرر کیا ہے
تاکہ گوشت کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 1.76ملین ٹن بڑے گوشت اور 0.629ملین ٹن بکرے کے گوشت کی پیداوار حاصل ہوئی اور اس طرح مالی سال 2011-12 کے دوران بڑے گوشت کی پیداوار میں 4.7 فیصد جبکہ بکرے کے گوشت کی پیداوار میں 3.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔