برطانیہ افغانستان میں بھارتی کردارمحدود کرےپاکستان

مطالبہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پرزرداری نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں کیا


Online February 18, 2013
مطالبہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پرزرداری نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں کیا. فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے برطانیہ سے کہاہے کہ وہ افغانستان میں بھارتی کردارمحدود کرنے کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کرے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ مطالبہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر کیا گیاصدرزرداری نے برطانوی وزیراعظم سے کہاکہ انکا ملک افغانستان میںبھارت کے کردار کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتاہے۔

10

خصوصا 2014ء میں اتحادی افواج کے انخلاء کے بعدبھارت کا کردار محدودکرنا ناگزیرہے سفارتی ذرائع نے مزیدبتایاکہ برطانوی وزیر اعظم نے صدرزرداری سے کہا کہ پاکستان کے دوست ہمارے دوست اوراس کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں