صدر کرزئی نے تفتیشی مراکز میں کیمرے نصب کرنیکا حکم دیدیا

تشدد کرنیوالے اہلکاروں پر مقدمے، قیدیوںکو وکلا کی سہولت دی جائے،حامدکرزئی


AFP February 18, 2013
صدر کرزئی کی طرف سے فضائی حملوں پر پابندی عائد کرنے کے حکم پر عمل کریں گے، نیٹو. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے بعد کہ گرفتاری اور تفتیش کے دوران ملزموں پر تشدد کیا جاتا ہے، افغان صدر حامد کرزئی نے تمام تفتیشی مراکز پر ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا حکم دیدیا۔

صدر کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام خفیہ اور تفتیشی ایجنسیاں تفتیش کی ویڈیو ٹیپ بنائیں، اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق انٹرویو کئے گئے 635 قیدیوں میں سے 80 نابالغ سمیت 326 کا کہنا تھا کہ ان پر دوران حراست تشدد کیا گیا، تشدد کے 14 مختلف طریقوں میں تاروں اور پائپوں سے مارنا، جسم کے نازک حصوں پر حملے، پھانسی دینے یا جنسی زیادتی کی دھمکیاں، بجلی کے جھٹکے وغیرہ شامل ہیں۔

12

صدر کرزئی نے اٹارنی جنر ل سے کہا ہے کہ تشدد کرنیوالے ملازمین پر مقدمے قائم کئے جائیں جبکہ وزارت انصاف قیدیوں کو وکلاء کی سہولت فراہم کریں ۔ ادھر افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ صدر کرزئی کی طرف سے فضائی حملوں پر پابندی عائد کرنے کے حکم پر عمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں