کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت اختر، ارشد، نواز اور صابر کے نام سے ہوئی۔


ویب ڈیسک September 02, 2017
جاں بحق ہونیوالے افراد بچوں کا جھولا لے کر جا رہے تھے جو کہ سڑک پر لگے کھمبے کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ فوٹو: فائل

شیرشاہ میں سڑک پر موجود بارش کے پانی میں بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں بجلی کی تاریں ٹوٹ کر سڑک پر جمع ہونے والے بارش کے پانی میں گر گئیں جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 راہ گیر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت اختر، ارشد، نواز اور صابر کے نام سے ہوئی ، کرنٹ لگنے سے 13 سالہ صابر بری طرح جھلس کر زخمی ہوا تھا جسے امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق کرنٹ سے جاں بحق ہونیوالے افراد بچوں کا جھولا لے کر جا رہے تھے جو کہ سڑک پر لگے کھمبے کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث تاریں ٹوٹ کر نیچے آ گریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شیرشاہ کے علاقے میں دکان میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں