تمباکوکی قیمت121روپے کلو طے کرنے کی منظوری

قومی اسمبلی وسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے حالیہ اجلاس میںمسئلے حل کرلیا گیا


APP August 04, 2012
قومی اسمبلی وسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے حالیہ اجلاس میںمسئلے حل کرلیا گیا فائل فوٹو

تمباکو کی فصل کی فروخت کی قیمت کے حوالے سے درپیش مسائل باہمی رضا مندی سے حل کر لیے گئے ہیں اورقومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے تجارت نے تمباکو کی فی کلو قیمت 121روپے طے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمباکو کی فصل کی قیمتوں کے معاملے میں اتفاق رائے نہیں ہو رہا تھا اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے 117روپے فی کلو کے حساب سے مشاورتی عمل کا آغاز کیا ہوا تھا

لیکن کچھ عناصر کی وجہ سے قیمتوں کا مسئلہ حل طلب تھا۔ قومی اسمبلی اورسینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹیوں کے حالیہ اجلاس میں اس مسئلے کا حل تلاش کر کے تمباکو کی فی کلو قیمت 121روپے طے کر دی گئی۔ وفاقی سیکریٹری برائے تجارت منیر قریشی کے مطابق قیمتوں کا تعین کاشتکاروں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں