بلاول بھٹو کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں مولا بخش چانڈیو

عید پر صرف اپنے بکرے کی قربانی کی بات کروں گا لوگوں کی قربانی کی بات شیخ رشید سے کی جائے، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک September 02, 2017
عید پر صرف اپنے بکرے کی قربانی کی بات کروں گا لوگوں کی قربانی کی بات شیخ رشید سے کی جائے، مولا بخش چانڈیو۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کہ ہم نے صرف جمہوریت کی بات کی، جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور دیں گے۔

حیدرآباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین نے بھٹو کی شہادت پر مٹھائیاں تقسیم کیں لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو کی سیاست سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کہ ہم نے صرف جمہوریت کی بات کی، جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور دیں گے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عید کے روز کسی کے جیل جانے کی بات نہیں کروں گا، عید پر صرف اپنے بکرے کی قربانی کی بات کروں گا، لوگوں کی قربانی کی بات شیخ رشید سے کی جائے مجھ سے نہیں۔ مولابخش چانڈیو نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بھی دوست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں