تحریک طالبان لشکر جھنگوی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں رحمن ملک

کوئٹہ میںفرقہ واریت کو فروغ دے کرحالات خراب کیے جارہے ہیں،افغانستان سے اسلحہ اوربارود کوئٹہ لایاجاتاہے، رحمن ملک

کوئٹہ میںفرقہ واریت کو فروغ دے کرحالات خراب کیے جارہے ہیں،افغانستان سے اسلحہ اوربارود کوئٹہ لایاجاتاہے، رحمن ملک فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلیے کوئٹہ اورکراچی میںسازش ہورہی ہے۔


کوئٹہ میںفرقہ واریت کو فروغ دے کرحالات خراب کیے جارہے ہیں،افغانستان سے اسلحہ اوربارود کوئٹہ لایاجاتاہے،لشکرجھنگوی کسی بیرونی مددکے بغیراتنی بڑی کارروائی نہیں کرسکتی،تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی کے آپس میں تعلقات ہیں،دونوںتنظیمیں پاکستان میں انتخابات ملتوی کراناچاہتی ہیں۔

الجزیرہ کوانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان میںگورنرراج صوبے کے عوام کی خواہش پرلگایا، امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کیلیے تمام وسائل فراہم کیے جارہے ہیں،رحمن ملک نے کہاکہ ملک اسحاق کوپنجاب حکومت نے گرفتارکیالیکن وہ عدالت سے بری ہوگیا،کراچی سے کالعدم تنظیموں کے 3 کارکن گرفتارکیے ہیں،انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کاکام صوبائی حکومتوںکوانٹیلی جنس اطلاعات دینااوران کی مددکرناہے جووفاقی حکومت کررہی ہے،رحمٰن ملک نے کہاکہ فضل اللہ اورمولوی فقیرکی مددکون کررہاہے سب کومعلوم ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story