ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں ڈاکٹرفاروق ستار

لندن سے آڈیو پیغام آئے جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جبکہ جنوبی افریقا سے آنے والے معاملات بھی سب کے سامنے ہیں،فاروق ستار


ویب ڈیسک September 02, 2017
فائرنگ کا واقعہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں جب کہ جنوبی افریقا سے آنے والے پیغامات بھی سب کے سامنے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خواجہ اظہار پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار کی گلی کے کونے میں پولیس کی وردی میں 3 حملہ آور موجود تھے جنہوں نے چہرے چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے، سندھ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر غیرمحفوظ تھا جو کہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے جب کہ پروٹوکول ہماراشوق نہیں ہماری ضرورت ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں، لندن سے آڈیو پیغام آئے جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جب کہ جنوبی افریقا سے آنے والے معاملات بھی سب کے سامنے ہیں، ہمارے ایم پی اے ایم این اے غیر محفوظ ہیں اور ہمارے گھروں پر سیکیورٹی بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کیسے جھنجھوڑا جائے، کیسے ذمہ داری کا احساس دلایا جائے، حکومت کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر حکومت سندھ نے اپنی لاپرواہی میئر پر ڈال دی، واٹربورڈبھی کے ایم سی کے انڈرنہیں جب کہ شہر کو لاوارث بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |