مانتے ہیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہےامریکا

اوباماانتظامیہ پاکستان سے اچھے تعلقات کیلئے پرعزم ہے،نئے وزیرخارجہ جان کیری کی پاکستان سے کافی دوستی ہے۔


INP February 18, 2013
اوباماانتظامیہ پاکستان سے اچھے تعلقات کیلئے پرعزم ہے،نئے وزیرخارجہ جان کیری کی پاکستان سے کافی دوستی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی محکمہ خارجہ کی مشیربرائے جنوبی ایشیاء پاکستانی نژاد نیرہ حق نے کہاہے کہ پاکستان کوایٹمی صلاحیت رکھنے کا حق حاصل ہے۔

امریکی حکومت اور افواج تسلیم کرتی ہیںکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اتوارکو ایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جوغلطیاں80ء کی دہائی میںکی تھیں دوبارہ نہیںدہرائیگا،اس وقت امریکہ اور اتحادیوںکی زیادہ تر توجہ افغان سکیورٹی کی تربیت پرہے۔ اوباماانتظامیہ پاکستان سے اچھے تعلقات کیلئے پرعزم ہے،نئے وزیرخارجہ جان کیری کی پاکستان سے کافی دوستی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |