بے نظیر قتل کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں یوسف رضا گیلانی

عید کے بعد قانونی ماہرین بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کا جائزہ لیں گے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک September 02, 2017
عید کے بعد قانونی ماہرین بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کا جائزہ لیں گے، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بے نظیر قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں، عید کے بعد قانونی ماہرین کیس کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر قتل کیس میں پرویزمشرف اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں اور ہمیں امریکا سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق رکھنے چاہئیں، پیپلز پارٹی طویل عرصہ سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کررہی ہے، کارکنوں کو پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے کوئی تحفظات نہیں اور بلاول بھٹوزرداری جلد ہی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |