پاکستان ہماری زندگی ہے اور ملک سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پروادی راجگل میں تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 02, 2017
پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لیے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے ہیں ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پروادی راجگل کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ ہمیں امن،خوشی اور قربانی کاپیغام دیتی ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے ہماری زندگیاں پاکستان کے لیے ہیں ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لیے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے ہم سب مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1769009403396506"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں