کوئٹہ دہشتگردی خفیہ اداروں کی ناکامی ہے گورنر بلوچستان

ادارے یا تو ملزمان سے خوفزدہ ہیں یاوہ انکاسراغ لگانے کی اہلیت نہیں رکھتے،ذوالفقارمگسی


February 18, 2013
ادارے یا تو ملزمان سے خوفزدہ ہیں یاوہ انکاسراغ لگانے کی اہلیت نہیں رکھتے،ذوالفقارمگسی۔ فوٹو: فائل

گورنربلوچستان ذوالفقارمگسی نے کہاہے کہ دہشتگردی کے واقعات انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے،دل خون کے آنسورورہاہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ادارے یاتوملزمان سے خوفزدہ ہیں یاوہ ان کاسراغ نہیں لگاسکتے، سانحہ کوئٹہ پردل خون کے آنسورورہاہے،ہرطرف افرا تفری مچی ہوئی ہے اورکہیں بھی حکومت موثرنظرنہیں آرہی۔

4

انھوں نے گورنر راج کے نفاذ کے بعدامن و امان قائم کرنے میں اپنی ناکامی تسلیم کی۔ گور نر بلوچستان نے کہاکہ وہ صوبے میں امن قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،تمام وسائل اورپیشگی وارننگ کے باوجوداتنابڑاسانحہ ہو جانابڑاسیکیورٹی اداروںکی ناکامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |